ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں 18 دن بعد بھی اکرام قتل معاملہ میں پولس کو کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ عین عیدالاضحیٰ کے روز ان کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی تھی ایس ڈی خان میوات کی سرگرم تنظیم میوات وکاس سبھا کے سینئیر رکن ہیں۔ اس لئے سبھا اکرام کے انصاف کے تعلق سےکافی فکر مند ہے۔
اس معاملہ میں آج سبھا کے اراکین ایس پی میوات سے ملاقات کرنے والے تھے۔لیکن ملاقات نہیں ہو سکی۔میوات وکاس سبھا کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' اکرام کو ان کے گھر ہی میں چاقوسے قتل کیا گیا ہے'۔ اس طرح میوات میں شاید ہی کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔پوری میوات میں غم کا ماحول ہے۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ اکرام کے معاملہ کا خلاصہ ہو، انہیں انصاف ملے۔
مزید پڑھیں:
مظفر نگر: پولیس کے ساتھ تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی
انہوں نے کہا کہ سبھا اس معاملہ کے تعلق سے انتہائی سنجیدہ ہے۔اب تک دو میٹینگ منعقد کی جا چکی ہیں۔پولس انتظامیہ سے تعاون کی امید ہے لیکن اگر مزید دیر ہوتی ہے تو سبھا کوئی اور ٹھوس قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔