ETV Bharat / bharat

'وزیر اعظم کے لداخ دورے سے فوجیوں کے حوصلے بلند ہوں گے' - گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ شدید جھڑپ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے لداخ کے دورے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے ہمارے بہادر فوجیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 3:56 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشرقی لداخ کے محاذی علاقوں کے اچانک کے دورہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے بہادر فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں تقویت ملے گی۔

ٹویٹ
ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ بھارتی فوج اور چین کے پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کے مابین جاری تعطل کے بیچ اچانک عمل میں آیا ہے۔

لداخ کے گلوان وادی میں چین ۔ بھارت کے درمیان جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل حالات کشیدہ ہیں۔

امت شاہ نے فوجیوں کے ساتھ مودی کی متعدد تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے کہ مودی جی فوج، فضائیہ اور آئی ٹی بی پی کے بہادر جوانوں کے ساتھ محاذ پر قیادت کررہے ہیں۔

اسی پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی علاقہ لداخ کےسرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب 15 جون کو لداخ میں ہونے والے جھڑپ کے بعد سلامتی سے متعلق کابینی کمیٹی کے کسی رکن نے لداخ کا دورہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے لداخ کا یہ اہم دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب مشرقی لداخ میں ایل اے سی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے چینی فوج کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر

وزیراعظم کو آرمی، ایئر فورس اور آئی ٹی بی پی کی طرف سے نیمو کے محاذی مقام پر مشترکہ بریفنگ دی گئی۔ یہ جگہ سطح سمندر سے گیارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ وادی میں پرتشدد مقابلے میں 20 بھارتی جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.