ETV Bharat / bharat

'آج رات دیا جلانا نہ بھولیں' - وزیر اعظم نرندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ آج رات کووڈ انیس کے خلاف جنگ میں دیا ضرور جلائیں۔

modi
modi
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 4:46 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے لوگوں کو آج دیا جلانے کے لیے ایک بار پھر آگاہ کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا '9 بجے 9 منٹ'۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب میں گزارش کی تھی کہ لوگ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے اپنے گھر کی بجلی بند کر کے موبائل کی ٹارچ اور دیے و مومبتیاں جلا کر متحد ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ڈاکٹرس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے لوگوں کو تھالیاں و ڈرم بجانے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم مودی نے اس سے پہلے کورونا وائرس کی جنگ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک دن کے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد 24 مارچ کو وزیراعظم نے ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے نفظ کا اعلان کیا تھا، یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

بھارت میں اب تک کورنا وائرس سے 77 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 3 ہزار 374 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

وہیں دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 03 ہزار485 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 64 ہزار 784 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.