ETV Bharat / bharat

سوامیتو یوجنا کے تحت وزیراعظم پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے آج

وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے غیرمنقولہ جائیداد کے مالکان کو سوامیتو یوجنا کے تحت پراپرٹی کارڈ دینے کی اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

pm to launch a scheme to distribute property cards
سوامیتو یوجنا کے تحت وزیراعظم پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے آج
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 8:59 AM IST

Updated : Oct 11, 2020, 9:45 AM IST

سوامیتو یوجنا کی مدد سے کسان اپنے زمین کی جانکاری آن لائن دیکھ سکیں گے۔ اس اسکیم کی شروعات 24 اپریل کو کی گئی تھی۔ سنہ 2024 تک اسے تمام 6.62 لاکھ گاوں میں نافذ کیا جائے گا۔

اسکیم پی ایم ڈیجیٹل انڈیا مشن کا ایک حصہ ہے۔ زمینوں کی میپنگ ڈرون کے ذریعے کی جائے گی۔ چھ ریاستوں میں اس کی شروعات ہو چکی ہے۔

کیا فائدہ ہوگا؟

اس اسکیم کے ذریعے گاؤں کی زمین پر جاری تنازعات کو نمٹانے میں مدد ملے گی۔ لوگوں کی املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جا سکے گا۔

گرامین لوگ اپنے املاک کا پورا ریکارڈ آن لائن دیکھ سکیں گے۔ گرام سماج کے کام آن لائن ہو جائیں گے۔

آن لائن ہونے کی وجہ سے زمین مافیا جعلسازی اور زمینوں کی لوٹ مکمل طور پر بند ہوجانے کی امید ہے۔

گاؤں کی تمام املاک کی میپنگ ہونے کا پروویژن رکھا گیا ہے۔

زمین سے متعلق ای پورٹل انہیں اس کا سرٹیفکٹ بھی دے گا۔ گاؤں کے لوگ اپنے مکانوں پر ہوم لون اور کھیتوں پر بھی لون لے سکیں گے۔ وزیراعظم سوامیتو یوجنا کے تحت متعلقہ املاک کے رجسٹریشن کے طریقے کو آسان بنانا ہے۔ اس سے زمین کی بدعنوانی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Last Updated : Oct 11, 2020, 9:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.