ETV Bharat / bharat

ڈپٹی چیئرمین کے طرزعمل قابل ستائش

راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے اس طرز عمل کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے آج ٹوئٹ کیا کہ 'بہار کی سر زمین نے صدیوں پہلے پوری دنیا کو جمہوریت کی تعلیم دی تھی۔ آج اسی بہار کی دھرتی سے جمہوریت کے نمائندہ بنے ہری ونش جی نے جو کیا وہ ہر ایک جمہوریت پسند کو تحریک اور لطف دینے والا ہے۔'

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 11:39 AM IST

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین ہری ونش کے طرز عمل کی ستائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اتوار کے روز راجیہ سبھا میں جس انداز سے رویہ اختیار کیا وہ ہر ایک جمہوریت پسند کو ترغیب دینے اور خوشی فراہم کرنے والا ہے۔'

دراصل 20 ستمبر کو زرعی سیکٹر سے متعلق بلوں کو منظوری کے دوران اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا اور اس وقت ڈپٹی اسپیکر جو ایوان کی کارروائی کی نظامت کر رہے تھے، ہری ونش کے سامنے پہنچ گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔

پیر کے روز چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے واقعہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے والے حزب اختلاف کے 8 ارکان پارلیمان کو ایک ہقتہ کے لئے معطل کردیا اور یہ ارکان ہاؤس کمپلیکس میں دھرنے پر بیٹھ گئے اور رات بھر وہیں بیٹھے رہے۔ ڈپٹی چیئرمین آج صبح دھرنا کے مقام پر پہنچے اور معطل کو چائے پلاکر منانے کی کوشش کی۔

ڈپٹی چیئرمین کے اس طرز عمل کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے آج ٹوئٹ کیا کہ 'بہار کی سر زمین نے صدیوں پہلے پوری دنیا کو جمہوریت کی تعلیم دی تھی۔ آج اسی بہار کی دھرتی سے جمہوریت کے نمائندہ بنے ہری ونش جی نے جو کیا وہ ہر ایک جمہوریت پسند کو تحریک اور لطف دینے والا ہے۔ سب نے دیکھا کہ دو دن قبل کس طرح ان کی تذلیل کی گئی، ان پر حملہ کیا گیا اور پھر وہی لوگ ان کے خلاف دھرنے پر بھی بیٹھ گئے۔ لیکن آپ کو خوشی ہوگی کہ آج ہری ونش جی نے انہی لوگوں کو صبح سویرے اپنے گھر سے چائے لے جاکر پلائی'۔

انہوں نے لکھا کہ 'اس سے ہری ونش جی کی فیاضی اور عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ جمہوریت کے لئے اس سے خوبصورت پیغام اور کیا ہوسکتا ہے۔ میں اس کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے راجیہ سبھا سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

معطل کئے جانے والے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ میں ڈریک او برائن اور ڈولا سین(ترنمول کانگریس)، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، راجیو ستو، سید ناصر حسین اور رپون بورا (کانگریس) اورسی پی آئی (ایم ) کے کے کے راگیش اور ایلم لارن کریم شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.