ETV Bharat / bharat

سیاسی رہنماؤں کا بھگت سنگھ کو خراج عقیدت - بھگت سنگھ کی یوم پیدائش

بھارت کے معروف مجاہد آزادی شہید اعظم بھگت سنگھ کی آج 113 واں یوم پیدائش ہے اس موقع پر ملک کے اعلی رہنماؤں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

قومی رہنماؤں کی بھگت سنگھ کوخراج عقیدت
قومی رہنماؤں کی بھگت سنگھ کوخراج عقیدت
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 12:00 PM IST

بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لائل پور میں پیدا ہوئے تھے۔ 24 برس کی عمر میں انگریز حکومت نے بغاوت کے جرم میں انہیں 23 مارچ 1931 کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک ہم وطنوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

قومی رہنماؤں کی بھگت سنگھ کوخراج عقیدت

مودی نے کہا کہ بھارت کے بہادر بیٹے شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ
وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ

وہیں وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے انقلابی خیالات اور بے مثال قربانی کے ساتھ انہوں نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور ملک کے نوجوانوں میں آزادی کے عزم کو بیدار کیا۔

ویر بھگت سنگھ صدیوں تک ملک کے تمام شہریوں کے لیے قابل تقلید بنے رہیں گے۔

وزیرداخلہ امت شاہ کا ٹوئٹ
وزیرداخلہ امت شاہ کا ٹوئٹ

ان دونوں رہنماؤں کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی انتہائی اعلیٰ الفاظ میں بھگت سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے لکھا کہ ملک کی آزادی کے لئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید اعظم بھگت سنگھ جی کی یوم پیدائش پرمیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا ٹوئٹ
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا ٹوئٹ

میری ملک کے تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ آئیں ہم سب مل کر بھگت سنگھ کے خوابوں کے بھارت کو تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں:'انقلاب بموں اور پستولوں سے نہیں آتا'

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.