ETV Bharat / bharat

وزیراعظم آج سے دو روزہ گجرات کے دورے پر

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں، وزیراعظم گجرات کے سابق وزیراعلی کیشو بھائی پٹیل کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم آج  سے دو روزہ گجرات کے دورے پر
وزیراعظم آج سے دو روزہ گجرات کے دورے پر
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:02 AM IST

اس سے قبل جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے سابق وزیر اعلی کیشو بھائی پٹیل کو اپنے والد کی طرح بتایا، انہوں نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پٹیل کا جانا ایک بڑا نقصان ہے جو کبھی پوری نہیں ہوپائے گا۔

مودی نے پہلے ٹویٹ کیا اور پھر ایک ویڈیو کے ذریعہ کیشو بھائی کی موت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی ریاست کی ترقی اور ہر گجراتی کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کی۔

گجرات میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کیشو بھائی کا جمعرات کو احمد آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

نریندر مودی 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 145 ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع نرمدا کے کیوڑیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

وہ آج دوپہر کے بعد کیوڑیا پہنچیں گے اور بشمول سی۔پلین سروس مختلف ترقیاتی کاموں کے ملک کے پہلے 17 پروجیکٹس کا افتتاح اور 4 کا سنگ بنیاد کریں گے۔ وہ گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر وجے روپانی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

سنہ 2019 کے دوران ریکارڈ وقت میں ان 17 پروجیکٹس کو جلد مکمل کیا گیا ہے۔ دو سال پہلے 31 اکتوبر 2018 کو اسٹیچو آف یونٹی کو قوم کو وقف کرنے کے بعد وزیراعظم نے کیوڑیا کو عالمی سیاحتی مقام کے بطور انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ کے لیے الگ الگ تھیم پر مبنی پروجیکٹس شروع کرنے کی تحریک دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.