ETV Bharat / bharat

این ڈی اے 2.0 کا ایک سال، مودی کا عوام کے نام خط

author img

By

Published : May 30, 2020, 9:40 AM IST

Updated : May 30, 2020, 12:20 PM IST

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری مدت کے دوران ایک سال کی تکمیل پر بھارتی عوام کو ایک خط لکھ کر مخاطب کیا ہے۔

pm modi writes to citizens on first anniversary of nda 2.0
این ڈی اے 2.0 کی پہلی برسی کے موقع پر شہریوں کو خط

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ ملک نے تاریخی فیصلے لئے اور گذشتہ برس سے تیزی سے ترقی کی۔

نریندر مودی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مہاجر مزدور، عام مزدور اور دیگر افراد کورونا وائرس کے دوران زبردست تکلیف میں مبتلا ہوئے۔

وزیر اعظم کا عوام کے نام خط
وزیر اعظم کا عوام کے نام خط

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت معاشی بحالی میں ایک مثال قائم کرے گا اور اس وبائی امراض کے خلاف اپنی لڑائی میں دنیا کو حیران کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری مدت کار کے پہلے برس کی تکمیل پر شہریوں کو کھلا خط لکھ کر اپنی دوسری میعاد کی پہلی سالگرہ منائی۔

  • مصائب کا مقابلہ:

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'بھارت نے زبردست مصائب کا مقابلہ کیا ہے۔ اب وہ کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کے دوران اپنی طویل جنگ میں فتح کی راہ پر گامزن ہونا شروع کر دیا ہے۔

  • خط لکھنے کی وجہ:

انہوں نے خط لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عام حالات میں لوگوں کے درمیان رہے ہیں لیکن موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

اپنے فیصلوں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاریخی فیصلے لئے ہیں اور پچھلے ایک برس میں ملک نے بہت تیزی سے ترقی کی، یہاں تک کہ اس نے تسلیم کیا کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ملک کو بہت سے چیلینجز اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں دن رات کام کر رہا ہوں۔ وہاں مجھ میں کمی ہوسکتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں کمی کی کوئی بات نہیں ہے۔

  • ملک کے عوام پر یقین:

مودی نے کہا ہے کہ میں اپنے آپ سے زیادہ آپ پر، آپ کی طاقت پر اور آپ کی صلاحیتوں پر یقین کرتا ہوں۔

کورونا وائرس اور مزدوروں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'بھارت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے اتحاد اور عزم کے ساتھ دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور اس کا پختہ یقین ہے کہ وہ معاشی بحالی میں بھی ایک مثال قائم کرے گا۔

عوام کے دکھوں کی بات کرتے ہوئے انہوں نے اس شدت کے بحران میں کہا ہے کہ 'کسی مزدور اور شہری کو کسی بھی طرح کی تکلیف سے سامنا نہیں کرنا چاہیے'

وزیر اعظم کا عوام کے نام خط
وزیر اعظم کا عوام کے نام خط
  • مزدوروں کی تکلیف کا احساس:

ہمارے مزدوروں، مہاجر مزدوروں، کاریگروں اور چھوٹی صنعتوں میں کاریگروں، ہاکروں اور اس طرح کے ہم وطنوں کو زبردست تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم ان کی پریشانیوں کے خاتمے کے لئے متحدہ اور پرعزم طریقے سے کام کر رہے ہیں'۔

مودی نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط کریں کہ وہ جن تکلیفوں کا سامنا کررہے ہیں وہ آفات میں تبدیل نہ ہوں۔ یہ ہر بھارتی کے لئے تمام اصولوں اور ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

  • کامیابی کی راہ پر گامزن:

انہوں نے کہا ہے کہ 'بھارت کے محفوظ رہنے اور بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر حالت میں ہونے کی ایک اہم وجہ یہ ہے۔ یہ ایک طویل جنگ ہے لیکن ہم نے فتح کی راہ پر گامزن ہونا شروع کیا ہے اور فتح ہمارا اجتماعی عزم ہے’۔

وزیر اعظم کا عوام کے نام خط
وزیر اعظم کا عوام کے نام خط

اقتصادی بحالی کے بارے میں کورونا کے بعد کی دنیا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'اس بارے میں ایک وسیع بحث جاری ہے کہ بھارت سمیت مختلف ممالک کی معیشتیں کس طرح بحال ہوں گی۔ تاہم جس طرح سے بھارت نے اپنے اتحاد اور عزم سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ وہ قابل ستائش ہے۔

  • معاشی بحالی کے لیے مثال:

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک پختہ یقین ہے کہ ہم معاشی بحالی کی بھی ایک مثال قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'خود مختار بھارت اپنی صلاحیتوں پر مبنی مسلسل اپنی منزل کی جانب گامزن ہے'۔

انہوں نے قوم سے اپنے حالیہ خطاب میں پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام ہر بھارتی کے لئے مواقع کے ایک نئے دور کا ابتدا کرے گا، چاہے وہ ہمارے کسان ہوں، مزدور ہوں، چھوٹے کاروباری ہوں یا اسٹارٹ اپسز سے وابستہ نوجوان ہوں۔

وزیر اعظم کا عوام کے نام خط
وزیر اعظم کا عوام کے نام خط

انہوں نے آخر میں کہا کہ وبائی صورتحال کے لئے یہ یقینی طور پر بحران کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیوں کے لئے بھی یہ پختہ عزم کا وقت ہے۔

Last Updated : May 30, 2020, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.