ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی نے آگرہ میٹرو ریل منصوبے کا افتتاح کیا - یہ منصوبہ دو کوریڈور والا

ریاستی حکومت نے آگرہ میٹرو ریل منصوبے کے پہلے مرحلے کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مودی آج آگرہ میٹرو ریل منصوبے کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 7:10 AM IST

Updated : Dec 7, 2020, 12:32 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کے آگرہ میں میٹرو ریل پروجیکٹ (اے پی آر پی) کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا، وزیر اعظم مودی اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا، اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے۔

یہ منصوبہ دو کوریڈور والا ہوگا جس کے ذریعے سیاحوں کو کافی مدد ملے گی، اس منصوبے کے ذریعے آگرہ کورٹ اور سکندرا کو ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ سے جوڑا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے آگرہ میٹرو ریل منصوبے کے پہلے مرحلے کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پروگرام سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سات دسمبر کو دوپہر 12 بجے آگرہ میٹرو ریل منصوبے کا افتتاح ہوگا، وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ یہ منصوبہ دو کوریڈور میں پھیلی ہوا ہے اور آگرہ کے باشندوں کے لیے 'ایز آف لیونگ' کو بڑھاوا دے گی، ساتھ ہی ان سیاحوں کو فائدہ پہنچائے گی جو اس خوشحال شہر آگرہ میں آتے ہیں۔'

وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ اس افتتاحی پروگرام میں شہری ترقیاتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی شامل ہوں گے، اس پروگرام کا انعقاد آگرہ کے 15 بٹالین پی اے سی پریڈ میدان میں ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ آگرہ میٹرو کے پہلے منصوبے کے تحت سکندرا سے تاج ایسٹ گیٹ تک دسمبر 2022 میں آپریشن شروع کیا جائے گا، آگرہ میٹرو کے اس منصوبے میں تقریباً 8379.62 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، اس منصوبے میں دو کوریڈور ہوں گے جن کی کل لمبائی 29.4 کلو میٹر ہوگی اور اس سے شہر کی 26 لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا، پہلی لائن سب سے پہلے تاج ایسٹ سے جامع مسجد تک بنائی جائے گی جس کی لمبائی کل چھ کلو میٹر ہوگی، اس لائن میں چھ میٹرو اسٹیشن ہوں گے جس کا نام تاج ایسٹ گیٹ، بسئی، فتح آباد روڈ 3 ایلیویٹیڈ میٹرو اسٹیشن ہوگا جس میں آگرہ کورٹ جامع مسجد اور تاج شامل ہوگا۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.