ETV Bharat / bharat

وزیراعظم، وزرائے اعلی سے دوبارہ بات کریں گے - مودی کے ساتھ چیف منسٹرز کی میٹنگ

وزیراعظم نریندر مودی کورونا وبا سے لڑنے کے لئے آئندہ حکمت عملی ترتیب دینے کی خاطر ملک کے وزرائے اعلی کے ساتھ 11 اپریل کو بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم، وزرائے اعلی سے دوبارہ بات کریں گے

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 10:32 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کورونا وبا سے لڑنے کے لئے آئندہ حکمت عملی ترتیب دینے کی خاطر ملک کے وزرائے اعلی کے ساتھ 11 اپریل کو بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی نے ان وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کورونا بحران کو حل کرنے کے لئے مودی کی وزرائے اعلی کے ساتھ یہ دوسری بار ویڈیو کانفرنسنگ ہوگی۔

مودی نے اس معاملہ پر کل جماعتی میٹنگ کی۔ذرائع کے مطابق مودی لاک ڈاون بڑھانے کے بارے میں ان وزرائے اعلی کی رائے اور مشورے بھی لیں گے اور اس وبا سے لڑنے میں پیش آرہی ان کی پریشانیوں اور دقتوں کو بھی سنیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ ریاستوں نے لاک ڈاون بڑھانے کی مانگ کی ہے تو کیرالہ نے ریاست میں مرحلہ وار طریقہ سے لاک ڈاون کرنے اور کھولنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزرائے اعلی اپنی ریاستوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی مانگ کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کو خود کے اقدامات سے بھی واقف کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.