وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،''ایم ایچ اے اور این ایم ڈی اے کے عہدیداروں سے وشاکھاپٹنم کی صورتحال پر بات کی جس کی قریبی نگرانی کی جارہی ہے۔ میں وشاکھاپٹنم میں ہر کسی کی سلامتی اور بہتری کے لئے پرارتھنا کرتا ہوں''۔
غورطلب ہے کہ ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں واقع ایل جی پالی میرس وپاگنٹا کمپنی میں گیس رساؤ کا سانحہ پیش آیا ، اس میں نو افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد بے ہوش ہیں۔
جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جائے سانحہ سے گاؤں کوخالی کرالیا گیا ہے۔