وزیر اعظم 31 اکتوبر 2018 کو اس مجسمے کے افتتاح کے دو برس بعد اس کے دورے پر آئیں گے۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ دنیا کا سب سے اونچا ہے اور بھارت میں اتحاد کی علامت کے طور پر ان کی یاد میں بنایا گیا ہے۔
اس مجسمے کا افتتاح 31 اکتوبر 2018 کو خود وزیر اعظم مودی نے کیا تھا اور اب دو برس بعد وہ اس کا دوبارہ دورہ کریں گے۔
نریندر مودی اس مرتبہ سمندری جہاز کے ذریعے مقام پر پہنچیں گے۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب مودی سمندری جہاز میں سفر کریں گے اس سے قبل انہوں نے امباجی مندر کا دورہ کرنے کے لیے شمالی گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ سے دھروئی ڈیم تک کا سفر پانی کے جہاز سے کیا تھا۔
اسٹیچیو آف یونٹی کی طرح سابرمتی ریور فرنٹ سے سمندری جہاز کا سفر مودی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ فی الحال 'تیرتی جیٹی' پروجیکٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ جیٹی دریائے سابرمتی پر امبیڈکر پل کے قریب تعمیر کی جارہی ہے۔
جیٹی کا وزن 20 ٹن ہے۔ اس کے علاوہ جیٹی تک پہنچنے کے لیے ایک پُل بھی بنایا جائے گا اور دریا کے کنارے ایک ایئر پورٹ کی ٹرمنل عمارت اور واچ ٹاور بھی بنایا جائے گا۔