ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی کی ویکسین ڈویلپرز سے ملاقات

بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کورونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی ویکیسن کے ماہرین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کریں گے۔

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 11:44 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی ویکسین ڈویلپرز سے ملاقات
وزیر اعظم نریندر مودی کی ویکسین ڈویلپرز سے ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ 19 کے خلاف ویکسین تیار کرنے والی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس سے 41،810 افراد متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 93،92،920 ہوگئی۔ اب تک بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،36،696 ہوگئی۔

وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے ایک بیان کے مطابق وہ جینیوا بائیوفرما ، بائیوولوجیکل ای ، اور ڈاکٹر ریڈی کی ٹیموں کے ساتھ بات چیت کریں گے ، جو کووڈ 19 کی ویکسین تیار کرنے میں شامل ہیں۔

اس کی جانکاری پی ایم او نے ٹوئٹ کرکے دی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کرے گا آج

گذشتہ 28 نومبر 2020 کو وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بھارت بائیوٹیک اور ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے زیڈس بائیوٹیک پارک بھی گئے تھے۔

پی ایم او کا ٹوئٹ
پی ایم او کا ٹوئٹ

اس کےعلاوہ اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کرکے وہاں کووڈ 19 کی ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.