ETV Bharat / bharat

آئی سی ایم آر کی تین نئی لیبز کا 27 جولائی کو افتتاح

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 27 جولائی کو آئی سی ایم آر کی تین نئی ہائی تھرو پٹ لیبز کا افتتاح کریں گے۔

pm modi to inaugurate three new high throughput labs of icmr on july 27
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:07 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی 27 جولائی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نوئیڈا، کولکاتا اور ممبئی میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی تین نئی ہائی ٹروپپٹ لیبز کا افتتاح کریں گے۔ جس کے بعد سے ان لیبز کے ذریعے بڑے پیمانے پر کورونا کی جانچ کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ ہائی ٹروپپٹ لیبز سے انسانی جسم میں بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ چلایا جاتا ہے۔

توقع ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور مہاراشٹرا کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اس آن لائن پروگرام میں حصہ لیں گے۔

دنیا بھر میں میڈیکل ریسرچ باڈیز میں سے ایک انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ملک میں بایومیڈیکل ریسرچ کو مربوط اور فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذرائع کے مطابق فی الحال یہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر میں کورونا ٹیسٹز میں مدد فراہم کررہا ہے۔ اس نے 23 جولائی تک 1،54،28،170 نمونوں کی جانچ کی ہے اور اس نے جمعہ کو 3،52،801 نمونوں کا تجربہ کیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 12،87،945 تصدیق شدہ معاملات ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ان میں سے 8،17،209 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 30،601 کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.