وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 63ویں ریڈیو پروگرام من کی بات میں آج صبح 11 بجے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 سے متعلق بات کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا 'اس ماہ کے ریڈیو پروگرام کے لیے بہت سارے موضوعات ہیں، کل صبح 11 بجے ریڈیو ضرور سنیے گا'۔
وزیراعظم اپنے 63وین ریڈیو پروگرام من کی بات میں ملک میں کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے 24 مارچ کو 21 روز کے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں کووڈ-19 کو پھیلنےسے روکا جاسکے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید 03 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ملک میں کووڈ-19 سے اب تک 24 ہزار 942 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 779 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں 5210 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر کی اگر بات کی جائے تو دنیا میں اب تک 28 لاکھ 97 ہزار 645 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 2 ہزار 880 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔