ETV Bharat / bharat

احمدآباد: ہسپتال میں آتشزدگی پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ کا اظہار افسوس - amit shah tweet

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور احمدآباد کی میئر سے بات کر صورت حال کا جائزہ لیا۔

hospital
hospital
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:19 AM IST

گجرات کے احمدآباد میں ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک مریضوں کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک مریضوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے معاملے کے متعلق گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور احمدآباد کی میئر بیجاج پٹیل سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے۔

نریندر مودی کا ٹویٹ
نریندر مودی کا ٹویٹ

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ''احمد آباد میں ہسپتال میں المناک آتشزدگی سے غمزدہ ہوں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ میں نے وزیراعلیٰ وجے روپانی اور میئر بیجاج پٹیل سے بات کی ہے۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے۔''

امیت شاہ کا ٹویٹ
امیت شاہ کا ٹویٹ

اس کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ٹویٹ کر غم کا اظہار کیا ہے۔ امیت شاہ نے لکھا کہ ''احمد آباد کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے المناک حادثے کے نتیجے میں جانوں کے نقصان سے رنجیدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ کنبے کے ساتھ میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔''

واضح ہو کہ احمدآباد کے نورنگپورا میں واقع کووڈ شرے ہسپتال میں اچانک ہوئی آتشزدگی میں 8 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.