ETV Bharat / bharat

مودی کے من کی بات والی ویڈیو پر اتنا 'ڈس لائک' کیوں؟

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 12:22 PM IST

اگر کسی ویڈیو کو کثیر تعداد میں ناپسند کیا جا رہا ہے تو کمنٹ سیکشن میں جا کر کم و بیش اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے منفی تاثرات کی کیا وجہ ہے؟۔

مودی کے من کی بات والی ویڈیو پرسب سے زیادہ 'ڈس لائک' کیوں؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 اگست کو 'من کی بات' پروگرام میں بہت سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا، انہوں نے کھلونا صنعت کو فروغ دینے کی وکالت کی، دیسی نسل کے کتوں کو پالنے سے لے کر گمنام شہداء کو یاد رکھنے کی بات کہی، سوشل میڈیا پر خوب پسند کیے جانے والے پی ایم مودی کے اس پروگرام کو یوٹیوب کے دیکھنے والوں کی 'ناپسندیدگی' برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔

خبر لکھے جانے کے وقت تک بی جے پی کے یوٹیوب چینل پر 3 لاکھ 96 ہزار سے زائد 'ڈس لائکس' اور تقریباً 52 ہزار 'لائکس' تھے۔

دوسری جانب پی ایم مودی کے آفیشل چینل پر من کی بات والی ویڈیو پر 94 ہزار 'ڈس لائکس' اور 35 ہزار 'لائکس' تھے۔

مودی چینل
مودی چینل

اگر کسی ویڈیو کو کثیر تعداد میں نا پسند کیا جا رہا ہے تو کمنٹ سیکشن میں جا کر کم و بیش اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے منفی تاثرات کی کیا وجہ ہے؟۔

کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر رد عمل امتحان اور طلباء کو لے کر ملے، ایک کمنٹ میں سندیپ نامی ایک یوٹیوب صارف نے لکھا 'یہ ناپسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے کہ طلباء سے نہیں الجھتے'

سندیپ
سندیپ

ایک تبصرہ میں پریانشی شرما نامی صارف نے لکھا 'ڈیئر پی ایم مودی یہ میری غلطی تھی کہ میں نے سوچا کہ آپ جے ای ای اور نیٹ کے بارے میں کچھ بولیں گے، میرا سال برباد کرنے کے لیے شکریہ۔'

پریانشی شرما
پریانشی شرما

متعدد ایسے کمنٹ ملے جس میں جے ای ای اور نیٹ کے طلباء مخالفت کرتے نظر آئے۔

حسان
حسان

جے ای ای اور نیٹ کی تیاری کرنے والے یہ طلباء 16 سے 21 سال کی عمر کے گروپ کے ہیں اور یہ تمام طلباء بھی سوشل میڈیا کا استعمال بہت اچھی طرح سے کرتے ہیں، کئی دنوں سے طلباء، ان امتحانات کو ملتوی کرنے کے لئے ٹویٹر جیسے پلیٹ فارم کو اپنا اور اس سے متعلق ہیش ٹیگز کو مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ان طلباء کے ٹویٹز اور تبصروں سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ وزیر اعظم مودی اپنے من کی بات پروگرام میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات کو لے کر ان کے خدشات پر بات کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جس طرح سے ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر طلباء اور ان کے والدین مسلسل جے ای ای اور نیٹ کے امتحان کو ملتوی کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.