ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے آئی آئی ایم سنبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج آئی آئی ایم کیمپس کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے نوجوانوں کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک نئی بنیاد رکھی گئی ہے۔ آئی آئی ایم کا یہ مستقل کیمپس اوڈیشہ کی عظیم ثقافت اور وسائل کی پہچان کے ساتھ اوڈیشہ کو انتظامی دنیا میں ایک نئی شناخت دے گا۔

وزیر اعظم نے آئی آئی ایم سنبل پور کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 1:36 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اوڈیشہ کے سنبل پور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج آئی آئی ایم کیمپس کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے نوجوانوں کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک نئی بنیاد رکھی گئی ہے۔ آئی آئی ایم کا یہ مستقل کیمپس اوڈیشہ کی عظیم ثقافت اور وسائل کی پہچان کے ساتھ اوڈیشہ کو انتظامی دنیا میں ایک نئی شناخت دے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا 'ملک نے پچھلی دہائیوں میں ایک رجحان دیکھا ہے، جو مثبت اور ترقیاتی عزائم کو مضبوط کرنے والا ہے۔'

مینیجمنٹ کے ماہرین جو ملک کے نئے علاقوں میں نئے تجربات کے ساتھ سامنے آرہے ہیں بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔ یہ سال بھارت سمیت پوری دنیا کے لیے چیلنجینگ رہا ہے۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ 'جب آپ میں سے بہت سے لوگ اپنی مہارت کا استعمال سنبلپوری ٹیکسٹائل اور کٹیگ کی دستکاری کو عالمی شناخت بنانے کے لیے استعمال کریں گے تو یہ یہاں سیاحت بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔ لہذا خود انحصار بھارت (آتم نربھر بھارت) مہم کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کی ترقی کو بھی ایک نئی رفتار ملے گی۔

'کہیں سے بھی کام کے تصور کے ساتھ پوری دنیا گلوبل ولیج سے گلوبل ورک پلیس میں بدل گئی ہے۔ بھارت نے پچھلے کچھ مہینوں سے تمام ضروری اصلاحات بھی تیزی سے کی ہیں، آج غیر معمولی اصلاحات میں ہر طرح کے امکانات بڑھ رہے ہیں جو زراعت سے لے کر خلائی شعبے تک جاری ہیں۔

تقریب میں اوڈیشہ کے گورنر گنیشی لال اور وزیر اعلی نوین پٹنائک بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ مرکزی وزراء رمیش پوکھریال نشنک، دھرمیندر پردھان اور پرتاپ چندر سارنگی بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.