وزیراعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام میں راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرپرسن راموجی راؤ کی جم کر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاندھیائی میراث کو اگلی نسل تک پہنچانے اور نئی نسل کو ان کی تعلیمات و شہرہ آفاق بھجن سے واقف کرانے کے لیے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے ای ٹی وی بھارت کی اس منفرد پہل کی تعریف کی کہ وہ گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن 'وشنو جان تو' کو ممتاز فنکاروں کی آواز میں خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے'۔
مزید پڑھیں : گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ پر خصوصی پیشکش
واضح رہے کہ راموجی گروپ آف کمپنیز کے زیر انتظام ای ٹی وی بھارت نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دو اکتوبر 2019 کو گاندھی جی کے پسندیدہ بجھن 'وشنو جان تو 'کو ویڈیو فارمیٹ میں شاندار انداز کے ساتھ پیش کیا تھا جس کی ملک بھر میں پزیرائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں : ای ٹی وی بھارت کو 'انوویشن ایوارڈ'
گذشتہ دنوں ہندی سنیما کی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں وزیراعظم مودی نے اس بھجن کی منفرد انداز میں پیشکش کی کھُلے لفظوں میں ستائش کی اور راموجی راؤ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے ای ٹی وی بھارت ہندی کے ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا تھا جس میں گاندھی جی کی 150 ویں برسی کے موقع پر اس اقدام کی ستائش کی گئی تھی۔