ETV Bharat / bharat

گرو نانک کا پیغام ساری دنیا کے لیے علم کی شمع ہے - Guru Nanak Dev's 551st Prakash Prav

سکھوں کے مذہبی پیشوا گرونانک دیوجی کی یوم پیدائش پر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر چلنے کی تلقین کی۔

pm modi greets citizens ahead of guru nanak jayanti
گرو نانک کا پیغام ساری دنیا کے لیے علم کی شمع ہے
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 7:00 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہونے والے گرو نانک دیو کے 551 ویں پرکاش پرو کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ کناڈ ا سے نیوزی لینڈ اور سنگاپور سے جنوبی افریقہ تک، گرو نانک کے پیغام انسانی معاشرے کو علم کی روشنی سے منور کر رہا ہے۔

مودی نے آکاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں ، 5 دسمبر کو مہارشی اروند اور 6 دسمبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کو یاد کرتے ہوئے ، دونوں نامور شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہ کہ آج گرو نانک دیو جی کا اثر پوری دنیا میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔

وینکوور سے لے کر ویلنگٹن اور سنگاپور سے لیکر جنوبی افریقہ تک ، ہر جگہ ان کے پیغامات سنائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران ، کئی اہم سنگ میل آئے اور ایک خدمات گار کی حیثیت سے ہمیں بہت کچھ کرنے کا موقع ملا ہے۔

pm modi greets citizens ahead of guru nanak jayanti
گرو نانک کا پیغام ساری دنیا کے لیے علم کی شمع ہے

گرو صاحب نے ہم سے خدمت لی۔ مجھے لگتا ہے کہ ، گرو صاحب نے مجھ پر ایک خاص مہربانی کی جو انہوں نےمجھے ہمیشہ اپنے کاموں میں بہت قریب سے جوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں: مودی

انہوں نے کہا کہ یہ گرو نانک دیو جی تھے جنہوں نے لنگر کی روایت شروع کی تھی اور آج ہم نے دیکھا کہ کس طرح دنیا بھر میں سکھ برادری نے کورونا کے اس دور میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔

انسانیت کی خدمت کی، یہ روایت ہم سب کے لئے مسلسل تحریک کا کام ہے۔ میری تمنا ہے کہ ہم سب خدمت گاروں کی طرح کام کرتے رہیں۔ گرو صاحب اس طرح سے مجھ اور ملک کے عوام سے خدمت لیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے 2001 میں گجرات کے کچھ میں واقع تباہ شدہ لکھپت گوردوارہ صاحب کی تزئین و آرائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گرو نانک دیو لکھپت گوردوارہ صاحب میں ٹھہرے تھے۔

سنہ 2001 میں آنے والے زلزلے سے اس گردوارہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

صرف گورو صاحب کے کرم سے ہی اس کی بحالی اور اس کے وقار اور شان کو پھر سے بحال کرپائے۔ گرودوارے کی تعمیر نو میں نہ صرف سکھ برادری کی فعال شرکت تھی ، بلکہ یہ کام ان کی رہنمائی میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لکھپت گرودوارہ کے تحفظ کی کوششوں کو 2004 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) ایشیاء پیسیفک ہیریٹیج ایوارڈ میں امتیازی حیثیت سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لکپت گردوارہ میں کئی بار جانے کا اعزاز حاصل ہے اور وہاں جاکر انہیں بے پناہ توانائی ملی۔

مسٹر مودی نے5 دسمبر2020 کو اروبندو کی برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جتنا ہم پڑھتے ہیں، اتنی ہی گہرائی ہمیں ملتی ہے۔ نوجوان ساتھی شری اروبینڈو کو جتنا جانیں گے انا ہی آپ اپنے آپ کو جانیں گے ، خود کو بھی تقویت بخشیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ’ووکل فار لوکل‘ کے لئے اس مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تو شری اروند کا ملکی فلسفہ ہمیں راستہ دکھاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہارشی اروند کہا کرتے تھے کہ سودیشی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے ہندوستانی کارکنوں ، کاریگروں کی بنائی ہوئی چیزوں کو ترجیح دیں۔

ایسا نہیں ہے کہ شری اروند نے کبھی بیرون ملک سے کچھ سیکھنے کی مخالفت کی ہے۔ جہاں نیا ہے وہاں ہم سیکھیں جو ہمارے ملک میں اچھا ہو سکتا ہے اس کی ہم حوصلہ افزائی کریں، یہی تو آتم نربھر بھارت مہم میں ووکل فار لوکل منتر کی آواز کی روح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.