ETV Bharat / bharat

مودی نے مرلی منوہر جوشی کو سالگرہ پر مبارکباد دی - ای ٹی وی بھارت اردو

ڈاکٹر جوشی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر تھے۔ سنہ 2014 کے عام انتخابات میں نریندر مودی کے لئے وارانسی سیٹ چھوڑنے والے ڈاکٹر جوشی فی الحال بی جے پی کے ’مارگ درشک منڈل‘ میں شامل ہیں۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 11:37 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی۔

مودی نے مرلی منوہر جوشی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

ڈاکٹر جوشی آج 87 سال کے ہو گئے۔ وہ 05 جنوری 1934 کو پیدا ہوئے تھے۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’ڈاکٹر ایم ایم جوشی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ وہ ملک کے سینئر ترین اور قابل احترام رہنماوں میں سے ہیں۔ انہوں نے ساری زندگی ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ۔ ان کا بطور وزیر اور رکن پارلیمنٹ مثالی تعاون ہے۔ ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمرکی خواہش کرتا ہوں‘‘۔

ڈاکٹر جوشی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر تھے۔ سنہ 2014 کے عام انتخابات میں نریندر مودی کے لئے وارانسی سیٹ چھوڑنے والے ڈاکٹر جوشی فی الحال بی جے پی کے ’مارگ درشک منڈل‘ میں شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.