وزیر اعظم نریندر مودی نے مودی نے ٹوئٹر پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھاکہ 'آج عالمی یوم معذور کے موقع پر ہم معذور بہنوں اور بھائیوں کے سہل اور انصاف پر مبنی مستقبل کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں ان کی محنت اور کامیابیاں ہمیں ترغیب دیتی ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 1976 میں 1981 کو ’معذوروں کے عالمی سال ‘کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔
سال 1992 کے بعد سے عالمی یوم معذور کے موقع پر معذور افراد کے تئیں ہمدردی و غمگساری کا اظہار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : معذور خاتون کی منفرد پینٹنگ
اس موقع پر معذورین کے مسائل کو تسلیم کرکے ان کی خوداری، حقوق اور بہتر زندگی کے لئے حمایت کرنے کا عہد کیا جاتا ہے۔