وزیراعظم نریندر مودی نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوڑٹی سے کووڈ 19 وبائی بیماری پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی کہ سستی دواسازی کی مصنوعات کی تیاری کے لئے بھارت کی اچھی صلاحیت پوری انسانیت کے مفاد کے لئے جاری رہے گی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 'دونوں رہنماؤں نے کووڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دونوں حکومتوں کے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے'۔
وزیر اعظم نے صدر روڈریگو ڈوڑٹے کو وبائی امراض کے خلاف جنگ میں فلپائن کی مدد کرنے کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سستی دواسازی کی مصنوعات کی تیاری کے لئے بھارت کی عمدہ استعداد سے حتمی ویکسین مل جانے کے بعد پوری انسانیت کے مفاد کے لئے کارکرد ثابت ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے جاری صحت کے بحران کے دوران ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لئے بھی ایک دوسرے کے تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے مودی نے بعدازاں کہا کہ 'بھارت اور فلپائن اس وبائی امراض کے صحت اور معاشی اثرات کو کم کرنے اور ہند بحر الکاہل کے خطے کے لئے ہمارے مشترکہ وژن کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔
مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت، فلپائن کو ہند بحر الکاہل کے خطے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
وزیر اعظم نے صدر روڈریگو ڈوڑٹے اور فلپائن کی عوام سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔