ETV Bharat / bharat

مرکزی کابینہ کی میٹنگ اختتام پذیر

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:17 PM IST

میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ موجود تھے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ ہوئی

بدھ کے روز نئی دہلی کے لوک کلیان مارگ میں وزیراعظم مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا، گذشتہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 340 کے تحت تشکیل دیئے گئے کمیشن کی میعاد میں 6 ماہ تک توسیع سمیت متعدد اہم امور کو منظوری دی گئی تھی۔

اس سے قبل 24 جون کو ہونے والی کابینہ کے ایک اور اجلاس میں کو آپریٹیو بینکوں کو ریزرو بینک کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حکومت کے مطابق اس سے آٹھ کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

24 جون کو کابینہ کے اجلاس میں بینکاری میں بڑی اصلاحات کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی گئی، مودی کابینہ نے بینکاری کے شعبے میں ایک آرڈیننس کی منظوری دی اور تمام 1540 کوآپریٹیو اور ملٹی بینکوں کو ریزرو بینک کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل مودی حکومت کی دوسری میعاد کی پہلی برسی کے بعد یکم جون کو مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اجلاس میں ایم ایس ایم ای کو قرض دینے کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس کے بعد مرکزی وزیر جاوڈیکر نے بتایا تھا کہ مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو 20 ہزار کروڑ کا امدادی پیکیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 20 مئی کو پی ایم مودی کی زیرصدارت میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کو تین لاکھ کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت یہ رقم مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.