ETV Bharat / bharat

خود انحصاری کے لئے پانچ ستون اہم: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے روایتی نظام میں تبدیلی کو تیسرا ستون بتاتے ہوئے کہا کہ 'تیسرا ستون ہمارا سسٹم ہے، ایک ایسا نظام جو گزشتہ صدی کی رسوم و پالیسی نہیں، بلکہ 21 ویں صدی کے خوابوں کو تعبیر دینے والی تكنیک پرمبنی سسٹمز ہو.'

خود انحصاری کے لئے پانچ ستون اہم: مودی
خود انحصاری کے لئے پانچ ستون اہم: مودی
author img

By

Published : May 13, 2020, 3:20 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی خود انحصاری کے لئے پانچ اہم ستون بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 'ان کی مضبوطی سے بھارت کی تصویر بدل جائے گی۔'

مودی نے منگل کو دیر رات قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ 'ملک کو نئی سمت دینے کے لئے پانچ ستون کی ضرورت ہے جن پر چل کر خود کفیل بھارت کی ایک خوبصورت عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے پہلا ستون ایک ایسی معیشت کو بتایا جس میں آہستہ آہستہ تبدیلی کے بجائے تیزی سے تبدیلی آئے۔

اس سلسلہ میں بنیادی ڈھانچہ نظام کو دوسرا ستون بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا فریم ورک تیار ہونا چاہئے جو جدید بھارت کی شناخت بنے۔

مودی نے روایتی نظام میں تبدیلی کو تیسرا ستون بتاتے ہوئے کہا کہ 'تیسرا ستون ہمارا سسٹم ہے، ایک ایسا نظام جو گزشتہ صدی کی رسوم و پالیسی نہیں، بلکہ 21 ویں صدی کے خوابوں کو تعبیر دینے والی تكنیک پرمبنی سسٹمز ہو.'

مودی نے آبادی کو خود انحصاری کا چوتھا ستون بتایا اور کہا کہ 'ہماری ڈیمو گرافی دنیا کی سب سے بڑی ڈیموکریسی میں ہماری وائبرینٹ ڈیمو گرافی ہماری طاقت ہے اور خود کفیل بھارت کے لئے ہماری توانائی کا سرچشمہ ہے۔ پانچواں ستون ہماری معیشت میں ڈیمانڈ اور سپلائی چین کا جو پہیہ ہے، جو طاقت ہے، اسے پوری صلاحیت سے استعمال کئے جانے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں مانگ میں اضافہ اور اس کو پورا کرنے کے لئے سپلائی چین کو ہر سطح پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ'ہم سپلائی کے اس سسٹم کو مضبوط کریں گے جس میں ملک کی مٹی کی مہک ہو اور ہمارے مزدوروں کے پسینے کی خوشبو ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.