ETV Bharat / bharat

جی۔20 سربراہی اجلاس: وزیراعظم مودی جاپان پہنچ گئے - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جاپان میں ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کریں گے۔

PM Modi Arrives In Japan For G20 Summit
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 8:10 AM IST

بھارتی وزیراعظم، جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان کے شہر اوساکا پہنچ گئے ہیں۔

اوساکا کے کانسائی عالمی ایئر پورٹ میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم مودی اپنے تین روزہ دورے میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جنگ پنگ سے بھی وزیراعظم مودی ملاقات کریں گے۔

جاپان کے اوساکا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں وزیراعظم مودی کی چھٹی شرکت ہو گی۔ یہ اجلاس 28 جون سے 29 جون تک جاری رہے گا۔

اپنی روانگی سے قبل وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس فورم میں خواتین کی بااختیاری، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دہشت گردی کے چیلنجز جیسے ہمارے اہم ایجنڈے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم مختلف ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافہ کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.