وزیراعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر جیٹلی کے انتقال سے انہوں نے اپنا دوست اور سیاست کا قد آور لیڈر کھویا ہے۔ انہیں ہر معاملہ کی گہری سمجھ تھی۔ بی جے پی اور مسٹر جیٹلی میں اٹوٹ تعلق تھا۔ وہ ہم تمام کو لاتعداد یادوں کے ساتھ چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے کئی بڑی ذمہ داریاں ادا کیں۔
مودی ان دنوں بیرون ملک کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے ارون جیٹلی کی بیوی اور بیٹے سے فون پر بات چیت کی اور انہیں ہمت بندھائی۔ جیٹلی کے کنبہ نے وزیراعظم سے بیرون ملک کا سفر جاری رکھنے کی درخواست کی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ مسٹر جیٹلی کے انتقال سے پارٹی نے تنظیم کا بڑا لیڈر اور کنبہ کا اہم رکن کھویا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر جیٹلی پارٹی کا اثاثہ تھے۔