ETV Bharat / bharat

'دنیا کو بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین ہے'

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سے تعلیم یافتہ انجینیئر 'برانڈ انڈیا' کو عالمی سطح پر مستحکم کررہے ہیں'۔

author img

By

Published : Sep 30, 2019, 8:18 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:44 PM IST

فائل فوٹو

مسٹر مودی نے پیر کے روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، مدراس کے 56ویں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کہا کہ 'دنیا کو بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے امریکی دورے کے دوران ہماری گفتگو میں ایک بات عام تھی کہ سبھی نئے بھارت کے سلسلے میں پرامید تھے، بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین تھا۔'

وزیراعظم نے کہا کہ 'بھارتی برادری نے پوری دنیا میں اپنی ایک جگہ بنائی ہے، خصوصی طور سے سائنس، تکنیک اور نئے خیالات میں۔'

دنیا کو بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ' آج بھارت 50 ارب ڈالر کی معیشت بننے کی جانب گامزن ہے اور آپ کے نئے خیالات اور تکنیک اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد کریں گے۔ سب سے مسابقتی معیشت بننا بھارت کو بنیاد فراہم کرے گا۔'
مسٹر مودی نے نئے خیالات کا بھارت معیشت میں استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 'مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ یہاں کے طالب علم اسٹارٹ اپ پروگراموں کے ساتھ انٹرن کرنے کے دوران بغیر کھانا کھائے اور سوئے بہت سخت محنت کرتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ نئے خیالات آنے والے وقتوں میں بھی آتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے ملک میں تحقیق اور نئے خیالات کے لیے ایک مستحکم ماحولیات و آلات بنانے کا کام کرنا ہوگا۔ کئی اداروں میں اس کے لیے اٹل آیوشمان مرکز بنائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی آئی ٹی کے طالب علموں نے سخت محنت نے ناممکن کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے طالب علموں سے بڑے بڑے خواب دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'بہت سارے مواقع آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ سبھی مواقع آسان نہیں ہیں۔ خواب دیکھا کبھی نہیں چھوڑیں، ہمیشہ خود کو چیلنج دیتے رہیں۔ اس سے آپ اور بہتر کرسکیں گے'۔

مسٹر مودی نے کہا کہ 'یو پی ایس سی میں آئی آئی ٹی گریجویٹ کی تعداد آپ کو اور مجھے حیرت میں ڈالتی ہیں۔ آپ بھارت کو مزید ترقی یافتہ ملک بناسکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ' کارپوریٹ ورلڈ میں جاکر دیکھیں گے تو آپ کو وہاں آئی آئی ٹی سے تعلیم یافتہ بہت سے لوگ ملیں گے۔ آپ بھارت کو اور زیادہ خوشحال بنارہے ہیں۔

مسٹر مودی نے آئی آئی ٹی کے طالب علموں سے اپنے مادر وطن کی خدمت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں کام کرتے ہیں۔ آپ کہاں رہتے ہیں، ہمیشہ اپنے مادر وطن کی ضرورتوں کا دھیان رکھیں، آپ کی بھارت ماں، یہ سوچیں کہ کیسے آپ کا کام، تحقیق اور نئے خیالات آپ کے مادر وطن کی مدد کرسکتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی سماجی ذمہ داری ہے بلکہ اس سے تجارتی سمجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔'

وزیراعظم نے سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو بند کرنے کی وکالت کرتے ہوئے طالب علموں سے کہا کہ ' آج ہم ایک سماج کے طور پر سنگل یوز پلاسٹک سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماحولیات کے مطابق اس کے متبادل کے طور پر ملک آپ جیسے نوجوانوں کی جانب دیکھتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.