ETV Bharat / bharat

' پانچ اپریل کو گھر کی تمام لائٹز بند رکھیں' - ویڈیو پیغام

وزیر اعظم مودی نے آج اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے پانچ اپریل کی رات نو بجے سے 9 منٹ تک اپنی تمام لائٹ کو بند رکھنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:28 AM IST

Updated : Apr 3, 2020, 9:52 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح 9 بجے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے پانچ ائریل کی رات نو بجے 9 منٹ تک لائٹ بند کے ساتھ گھروں کے دروازے، بالکونی میں دیا، موم بتی، یا ٹارچ جلانے کی اپیل کی۔

ویڈیو دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ہر آدمی پانچ اپریل کی رات نو بجے سے 9 منٹ تک لائٹ بند رکھیں اور گھر کے دروازے یا بالکونی پر کھڑے ہوکر دیا، موم بتی یا موبائل کا فلش لائٹ جلائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جنتا کرفیو میں ہم نے تھالی اور تالی بجاکر مثبت پیغام دیا ہے اور دنیا بھر میں تعریف ہوئی ہے اسی طرح سے ہم لائٹ بند کرکے ایک مثال بنیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں۔

وزیر اعظم نے جمعرات کو اس بارے میں اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اس ویڈیو پیغام کو جاری کرنے کے کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ملک کے نام ایک چھوٹا وڈیو شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

دیکھیں ویڈیو

وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں تمام ریاستوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے ہی کورونا وائرس کا دائرہ وسیع ہونے سے بچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے 60 سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد اس سے متاثر ہیں۔

Last Updated : Apr 3, 2020, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.