ETV Bharat / bharat

عمران خان کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔

عمران خان کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 11:07 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:57 AM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے کے بعد امریکہ شہر نیویارک سے وطن واپس ہورہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے واپس ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔

وزیراعظم عمران خان کے طیارہ کو تکنیکی خرابی کے باعث نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر واپس اتارا گیا۔

اطلاع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تقریباً چھ گھنٹے پہلے نیویارک سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے، اسی دوران ٹورنٹو کے قریب طیارہ کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے طیارے واپس نیو یارک بھیجا گیا۔

اطلاع کے مطابق طیارہ کی تکنیکی خرابی ابھی تک ٹھیک نہ کی جاسکی جس کے باعث پاکستانی وزیراعظم رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نے ایک مرتبہ پھر خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا راگ الاپا۔ اور کشمیر کے تعلق سے بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلے پر سخت نکتہ چینی کی۔

عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو چار حصوں میں منقسم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیر پر واضح طور پر اپنا موقف رکھا۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر رکھنے کے مقصد سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سینکڑوں سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کشمیر میں گزشتہ 56 روز سے نافذ کرفیو ختم کرنے اور 13 ہزار کشمیریوں کو رہا کرانے کے لیے بھارت پر زور ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 7:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.