وزیراعظم کا بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کے قتل پر اظہار تعزیت - وسیم باری کے بہیمانہ قتل
وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) رہنما وسیم باری کے قتل پر ان کے کنبے کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم کا بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کے قتل پر اظہار تعزیت
وزیراعظم کے دفتر میں ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مسٹر مودی نے ٹیلی فون پر وسیم باری کے بہیمانہ قتل سے متعلق جانکاری لی اور ان کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
آپ کو بتادیں کہ ' شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نا معلوم افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع صد، ان کے والد اور بھائی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ' بدھ کی شام دیر گئے قریب نو بجے قصبہ بانڈی پورہ میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بی جے پی ضلع صدر وسیم احمد باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں:
کشمیر: بی جے پی کے ریاستی کارگزار رُکن شیخ وسیم باری ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے