ETV Bharat / bharat

'وزیراعظم اولاد کھونے کا درد نہیں جانتے' - سی اے اے کے خلاف احتجاج

کلکتہ کے شاہین باغ ( سرکس میدان) سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی خواتین سے بزرگ اسمأ خاتون (شاہین باغ کی دادی) کا کہنا ہے کہ وہ شخص کیسے پورا ملک سنبھال سکتا ہے جو خود اپنا خاندان نہ سنبھال سکا ہے؟

شاہین باغ کی دادی
شاہین باغ کی دادی
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:50 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسمأ خاتون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اولاد کھونے کا درد نہیں سمجھ سکتے ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے احتجاج کررہی خواتین سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

دادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین باغ میں احتجاج کررہی خواتین بریانی کے سبب نہیں آئی ہیں اور کسی بھی طرح کی نکتہ چینی اور اس طرح کی کوئی بھی مہم اس تحریک کو ختم نہیں کرسکتی۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے 20 مظاہرین سے ملاقات کرنے کے لیے کہا تھا لیکن ہم ایک لاکھ ہیں اب جگہ بتائیں کہ کہاں ملاقات کرنی ہے۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کررہے گاندھی جی کے پر پوتے تشار گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی ایک یا دو دن کی نہیں ہے بلکہ مظاہرین کو آنے والے برسوں میں بھی اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کلکتہ کی عوام خوش قسمت ہے کہ انھیں ممتا بنرجی جیسی وزیراعلی ملی ہیں اور مخالف پارٹیاں انھیں توڑنے کی کوشش کریں گی لیکن یہ ضروری ہے کہ ااپ ان کی حمایت کرتے رہیں۔

کلکتہ کے شاہین باغ ( سرکس میدان) میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خواتین کا احتجاج 53ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

یہاں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پر پوتے نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور شاہ نے سی اے اے لاکر غلطی کردی ہے اور اس قانون نے ملک کی عوام کو ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی بنانے کی بجائے صرف ہندوستانی بنا دیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں ہر مشینری پر آر ایس ایس کا کنٹرول ہے اگر ایک مودی اور شاہ جاتے ہیں تب یہ کئی مودی اور شاہ لے آئیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.