ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے ستیش گجرال کے انتقال پر تعزیت کی - معروف معمار ستیش گجرال کا انتقال

وزیراعظم نریندر مودی نے معروف فنکار اور مصور ستیش گجرال کی رحلت پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ ان کی گراں قدر خدمات اور بلند عزائم کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے ستیش گجرال کے انتقال پر تعزیت کی

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 1:59 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'ستیش گجرال جی باہمی رواداری کے قائل اور کثیر الجہتی شخصیت کے مالک تھے، وزیر اعظم نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کے عزم کی بھی تعریف کی اور ان کے مشکلات بھرے دور کا ذکر کرتے ہوئے انہیں یاد کیا'۔

وزیر اعظم نریندر مودی مزید لکھتے ہیں کہ 'گجرال کی دانشورانہ دور اندیشی نے انہیں دور تک رسائی عطا کی، اور وہ اپنی بنیادوں سے وابستہ رہے'۔

وزیراعظم نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چلے جانے سے ایک خلا بن گیا ہے جس کا ماضی قریب میں پرُ ہونا مشکل ہے۔

معروف فنکار، مصور، مصنف اور بے انتہا تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ستیش گجرال کا گزشتہ روز دیر رات انتقال ہو گیا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.