ETV Bharat / bharat

دہلی میں پٹرول 73 روپے، ممبئی میں 80 روپے سے تجاوز

قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز پٹرول کی قیمت 73 روپے فی لیٹر اورعروس البلاد ممبئی میں 80 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے روز بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی میں پٹرول 73 روپے، ممبئی میں 80 روپے سے تجاوز
دہلی میں پٹرول 73 روپے، ممبئی میں 80 روپے سے تجاوز
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:46 PM IST

ان تین دنوں میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ڈھائی فیصد مہنگا بھی ہوگیا ہے, ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

تین دن میں پٹرول 1.74 روپے یعنی 2.44 فیصد مہنگا ہوگیا ہے، ممبئی میں اس کی قیمت 52 پیسے اضافے سے 80.01 روپے، چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 77.08 روپے اور کولکاتہ میں 52 پیسے اضافے سے 74.98 روپے ہوگئی۔

ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہوکر دہلی میں 71.17 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے، تین دن میں، اس کی قیمت میں 1.78 روپے یعنی 2.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کولکاتا میں اس کی قیمت 62 پیسے بڑھ کر67.33 روپے، ممبئی میں 55 بڑھ کر 69.92 روپے اور چنئی میں 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 69.74 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.