ETV Bharat / bharat

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - عالمی وبا کورونا وائرس

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل آج 27 واں دن ہے لیکن اس کی قیمت مستحکم ہے کوئی بھی کمی نہیں ہوئی ہے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:42 AM IST

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے پیر کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں مسلسل 27ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملے دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں، اس کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔

ڈیزل کی قیمت میں آخری بار دو اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 37 روز سے مستحکم ہے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے سلسلے میں تشویش پائی جاتی ہے، باوجود اس کے بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی بھی کمی نہیں کی گئی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

وہیں تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔

کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر رہا۔

چنئی میں ، پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

آئی او سی ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہرون میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہیں۔

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.