منگل کے روز لگاتار 11 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت 21 ویں دن مستحکم رہی۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
اسی طرح ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپےاور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔