ETV Bharat / bharat

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 29 ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:46 PM IST

ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 39 دنوں سے مستحکم ہے۔

Petrol and
Petrol and

گھریلو مارکیٹ میں ہفتے کے روز لگاتار 29 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 39 دنوں سے مستحکم ہے۔

پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔امریکہ میں تیل کا اسٹوریج بڑھنے اور مانگ کے بارے میں خدشات کی وجہ سے خام تیل کمزور ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز بھی مانگ میں تشویش کا باعث ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے اور ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.