ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 30 دنوں سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم، بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، صنعتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول
دہلی۔۔۔۔۔۔۔۔70.46۔۔۔۔۔۔۔۔81.06
ممبئی۔۔۔۔۔۔۔76.86۔۔۔۔۔۔۔۔87.74
کولکتہ۔۔۔۔۔۔73.99۔۔۔۔۔۔۔۔82.59
چنئی۔۔۔۔۔۔۔75.95۔۔۔۔۔۔۔۔84.14