پیشے سے وکیل سی آر جے سوکین نے اترپردیش میں آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت ہنگامی حالات قرار دے کر صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزار نے ریاست میں ہاتھرس کے حالیہ سانحہ کے علاوہ گذشتہ ایک برس کے مختلف واقعات کا حوالہ دے کر کہا کہ' ریاست میں شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہوئے ہیں، ایسے میں وہاں صدر راج نافذ کرنے کا مرکزی حکومت کوہدایت دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
’ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کی سازش کا جواب دینگے‘
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے ہاتھرس میں لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملہ کے میں پورے ملک میں غم وغصہ جاری ہے۔اپوزیشن رہنماؤں اور سماجی کارکنان کے احتجاجی مظاہرے اور مختلف پلیٹ فورمز پر ہوئی تنقید کے بعد ریاست کی یوگی حکومت نے متعدد پولیس افسران کے خلاف معطلی کی کارروائی کی تھی اور خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی)کی تشکیل دی تھی۔اب ریاستی حکومت نے معاملہ کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔