پنڈت مہیش گوہر راون کی پوجا کرتے ہیں اس لیے وہ علامتی راون کو جلانے کی مخالفت کرتے ہیں۔
پنڈت مہیش گوہر اور ان کے اہل خانہ نے اندور میں راون کا ایک عظیم الشان مندر بھی تیار کیا ہے ، جہاں ہر سال دسہرہ کے موقع پر راون کی پوجا کی جاتی ہے۔
شہر اندور کے پردیسی پورہ میں واقع راونیشور مہادیو کا مندر ، راون کے پیروں کاروں کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔
راون کے عقیدت مند مہیش گوہر نےدسہرہ پر ہر برس ہونے والے 'راون دہن' کو جلانے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ، جس کی سماعت اس وقت جاری ہے۔
راون کے عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ راون دہن کی روایت درست نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہر برس ہونے والی راون دہن سے ملک کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ملک کے مختلف حصوں راون دہن کی مخالفت ہوتی رہی ہے تاہم اب پنڈت مہیش گوہر نے باضابطہ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔