ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای کے فیصلے کے خلاف عرضی

دسویں اور بارہویں کے باقی امتحان جولائی میں منعقد کرنے کے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کے فیصلے کے خلاف گارجین سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:42 PM IST

سی بی ایس ای کے فیصلے کے خلاف عرضی
سی بی ایس ای کے فیصلے کے خلاف عرضی

گارجینس کے ایک گروپ نے سپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے ایک جولائی سے 15 جولائی تک 10ویں اور 12 ویں کے امتحان کے انعقاد پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔

وکیل ریشی ملہوترا کے ذریعہ دائر عرضی میں کوویڈ 19 کی وبا کی بھیانک ہوتی صورت حال کو بنیاد بنا کر طلبہ کو انٹرنل اسسمنٹ کی بنیادپر نمبر دئے جانے اور اس کے بعد ریزلٹ جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

عرضی میں کہاگیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی)سمیت کئی بڑے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی نے کسی بھی امتحان کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سی بی ایس ای کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باقی مضامین کےلئے امتحان کا انعقاد نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ سمیت کچھ ریاستوں میں بورڈوں نے طلبہ کو خطرناک وائرس کے رابطے میں آنے سے بچانے کےلئے کوئی بھی امتحان منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی وجہ سے دسویں کے کچھ امتحانات ملتوی کردئے گئے تھے اور کورونا کی وبا کی وجہ سے بارہویں کے کچھ مضامین کے امتحان ٹال دئے گئے تھے۔سی بی ایس ای نے انہیں جولائی کے پہلے 15 دن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.