جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ٹویٹر پر لکھا کہ "متحدہ عرب امارات نے اپنے ہوائی اڈوں کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ملک کی صورتحال پر مسلسل نگرانی رکھ رہی ہے"۔ تاہم، حکومت نے طیارہ سروس شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے بعد اتحاد ایئر ویز نے کہا کہ وہ 10 جون سے 20 بین الاقوامی مقامات کے لئے مسافروں کی پروازیں دوبارہ شروع کردے گی۔ کمپنی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "ہم گھر پر ہیں۔ طے شدہ 20 منزلوں کے لئے 10 جون سے پروازیں شروع ہوں گی، جن کے ساتھ ابوظہبی کا بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ ہوگا"۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز وزیر صحت نے بتایا تھاکہ ملک میں کورونا کے 571 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36،359 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 427 مریضوں کے علاج معالجے کے بعد ملک میں اب تک 19،153 مریض کورونا انفیکشن سے شفا پا چکے ہیں۔ جبکہ کورونا انفیکشن سے 270 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔