ETV Bharat / bharat

بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس ایم ایل ایز کو پیٹا جائے: ہاردک پٹیل - راجیہ سبھا انتخابات

کانگریس کے رہنما ہاردک پٹیل نے اتوار کے روز پارٹی کے ان اراکین اسمبلی پر طنز کیا جنہوں نے اطلاع کے مطابق راجیہ سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو عام لوگوں کو دھوکہ دینے پر چپلوں سے پیٹا جانا چاہئے۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس ایم ایل ایز کو چپلوں سے پیٹا جائے : ہاردک پٹیل

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 5:31 PM IST

کانگریس کے رہنما ہاردک پٹیل نے راجیہ سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کے کچھ ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ' لوگوں کو ان کو چپلوں سے پیٹنا چاہئے۔'

بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس ایم ایل ایز کو چپلوں سے پیٹا جائے : ہاردک پٹیل

پچھلے ایک مہینے سے بی جے پی اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے 140 کروڑ سے 150 کروڑ روپئے خرچ کیے۔ اگر وہ یہ رقم وینٹیلیٹر خریدنے کے لئے خرچ کرتے تو ہم کچھ جانیں بچاسکتے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ (ایم ایل اے) جنہوں نے عوام سے دھوکہ دہی کی پیسوں کی لالچ میں بک گئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے وہ کیوں استعفی دے رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن سب کچھ جاننے کے باوجود بھی خاموش ہے۔ بی جے پی راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم یقینی طور پر راجیہ سبھا کی دو سیٹیں جیتیں گے۔

راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے جو 19 جون کو ہونے والے ہیں ، کانگریس کے تین ایم ایل اے نے گذشتہ کچھ دنوں میں مقننہ سے استعفی دے دیا ہے۔اس پیشرفت کے بعد کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ریاست اور راجستھان کے مختلف ریزورٹس میں منتقل کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.