ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کوٹھوعہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری سے قبل بی جے پی حامیوں نے کچھوا کے مکھرجی چوک پر ڈھول تاشے کے ساتھ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے ضلعی صدر پریم ناتھ ڈوگرا اور بلدیہ کے بی جے پی صدر نریش شرما کے علاوہ متعدد کارکنان موجود تھے۔
بلدیہ کے بی جے پی صدر نریش شرما نے کہا کہ ''وزیر اعظم نریندر مودی کا دوسری بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونا ملک کے لیے کافی سود مند ثابت ہوگا'۔
شرما نے مرکز سے گزارش کی کہ کٹھوعہ سے کامیاب ہوئے رکن پارلیمان ڈاکٹر جتندر سنگھ کو کابینہ میں جگہ فراہم کی جائے ۔
ان کا ماننا ہےکہ اگر ڈاکٹر جتندر سنگھ کو وزارت ملتی ہے تو کٹھوعہ علاقے کی مزید ترقی ہو سکتی ہے۔