آج جموں و کشمیر کے پلوامہ حملے کا ایک برس مکمل ہو چکا ہے ۔
![pay-tribute-to-40-crpf-soldiers-killed-in-pulwama-attack-in-2019](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6075970_b.jpg)
ملک کے دیگر حصوں میں پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے چالیس سے زائد جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔
![pay-tribute-to-40-crpf-soldiers-killed-in-pulwama-attack-in-2019](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6075970_a.jpg)
وہیں نوح کے شہیدی پارک میں بھی جوانوں کو یاد کیا گیا۔
![pay-tribute-to-40-crpf-soldiers-killed-in-pulwama-attack-in-2019](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6075970_d.jpg)
جب کہ میوات کے بڑکلی چوک پر پلوامہ شہیدوں کی یاد میں آر ٹی آئی منچ کے ذریعے خون عطیہ کیمپ لگایا گیا۔
![pay-tribute-to-40-crpf-soldiers-killed-in-pulwama-attack-in-2019](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6075970_c.jpg)
پروگرام میں ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین مہیش گپتا پہنچے آر ٹی آئی منچ کے صدر راج الدین جنگ نے بتایا کہ پلوانہ حملے میں شہید جوانوں کی یاد میں 75 یونٹ خون عطیہ کیا گیا۔جبکہ 203 لوگوں نے رجسٹریشن کرایا۔
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے شہیدی پارک میں ہریانہ کانگریس کے نائب صدر آفتاب احمد نے پلوامہ حملے میں شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔
انہوں نے شہید جوانوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اب تک اس حملے کی کوئی جانچ نہیں کرائی۔ اور نا ہی شہید جوانوں کو انصاف مل سکا ہے۔
انہوں نے کہا مرکزی حکومت جوانوں کو بھی انصاف نہیں دے سکتی یہ قابل مذمت ہے۔کیمپ کی تصویریں ای میل کی گئی ہیں۔