ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون کے درمیان ممبئی سے بہار پہنچی ٹرین - ممبئی سے پٹنہ پہنچی آخری ٹرین

ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 250 افراد کو لے کر ممبئی سینٹرل سے لوک مانیہ تلک - راجیندر نگر ایکسپریس، دانا پور اسٹیشن پہنچی۔ بہار پہنچتے ہی ان سبھی کا میڈیکل جانچ کرایا گیا ہے۔

لاک ڈاون کے درمیان ممبئی سے بہار پہنچی ٹرین

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 12:11 PM IST

لاک ڈاؤن میں مسافروں سے بھری ملک کی آخری ٹرین جمعہ کو دوپہر قریب 12 بجے ممبئی سے پٹنہ کے داناپور اسٹیشن پہنچی، جس میں قریب 250 مزدور سوار تھے، یہاں پہنچنے پر ہفتہ کے روز ان تمام کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیجا گیا جس میں کوئی بھی مشکوک نہیں ملا ہے۔

ایک بھی مشتبہ شخص نہ ملنے کے بعد ان سبھی کو بسوں کے ذریعے اپنے گاؤں روانہ کردیا گیا، یہ سب کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ممبئی سے اپنے آبائی وطن پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندو مودی نے منگل کے روز رات اآٹھ بجے ملک گیر 21 دن کے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا اسی کے ساتھ ریلوے خدمات بھی بند کردی گئیں تھیں، تاہم جو ٹرینیں اپنے اصل اسٹیشن سے کھل چکی تھیں انہیں منزل تک پہنچنے کی اجازت تھی اسی قسط میں گزشتہ روز دانا پور پہنچی۔

جمعہ کو ریاست میں دو اور مریض کورونا مثبت پائے گئے،جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد نو ہوگئی ہے، راجندر میموریل میڈیکل سائنسز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر ایم آر آئی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پردیپ داس نے بتایا کہ جمعرات کو دوکورونا مشتبہ افراد کی رپورٹ پر شبہ کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی ہے اور دونوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک آر ایم آر آئی میں 481 مشتبہ افراد کے نمونے کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں 9 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔

جمعہ کو روز پائے گئے دونوں کورونا متراثر کا تعلق پٹنہ سے ہی ہے دونوں میں سے ایک کسی نجی ہسپتال کا ملازم ہے جبکہ دوسرا ضلع سیوان کا رہنے والا ہے جو حال ہی میں دبئی سے آیا تھا، دونوں کو پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال کے آئی سلوشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

وہیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے سبھی اراکین اسمبلی اور قانون ساز کوسلر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذاتی فنڈ سے کم از کم پچاس لاکھ کا عطیہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی اور قانوساز کونسلر اس سے زیادہ بھی دینا چاہیں تو وہ دے سکتے ہیں، اس رقم کے ذریعے محکمہ صحت کورونا سے نمٹنے کے لئے ضروری سامان، دوائیں، ماسک، ذاتی حفاظت کے سامان وغیرہ کا انتظام کرے گا، کورونا کے پھیلاو سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک نوڈل محکمہ بھی تشکیل دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.