پتنجلی کا دعوی ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 کی ویکسین تیار کی ہے۔
پتنجلی آیوروید کے سی ای او اچاریہ بالاکرشنا کے مطابق کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین تیار کی ہے جس کے لیے وہ کلینک کنٹرول ٹرائل کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ جس کے بعد وہ اسے کورونا کے خلاف بطور ایک ویکسین قرار دیں گے جو دنیا بھر میں استعمال کیا جائے گا۔
پتنجلی ٹرسٹ، پتنجلی ریسرچ کے بانی سکریٹری اچاریہ بالاکرشنا نے ایک کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کی تیار شدہ ویکسین سے ایک ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
آچاریہ بالاکرشنا نے بتایا کہ اس دوا کو تیار کرنے کے لیے سینکڑوں پتنجلی سائنس دانوں نے دن رات کام کیا۔
بالاکرشنا نے مزید کہا کہ کوروناورس کمیونٹی ٹرانسمیشن کی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ اب پوری دنیا کو اس وائرس کے قہر کا سامنا ہے۔ اگرچہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) ونگز اپنے کام میں مصروف ہوگئے، لیکن ہم مستقل طور پر آئی سی ایم آر سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ ایلوپیتھک ادویات کے ساتھ ساتھ آیورویدک دوائی کی بھی سفارش کریں۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں متعدد محققین اور کلینیکل ٹرائلز ہو رہے ہیں۔ کچھ ممالک میں کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل ان کے دوسرے مرحلے میں ہیں۔ ٹیسٹوں کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور تجربات کی کامیابی اگست ستمبر تک معلوم ہوجائے گی۔