اس کے بعد فوری طور پرطیارے کو آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ایمر جنسی لینڈنگ کروائی گئی۔
ایئر لائن افسروں کے مطابق ،ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے قریب 15 منٹ بعد ہی ایئر انڈیا کا طیارہ اے آئی 121 میں ہوا کا دباؤ بڑھ جانے سے مسافروں کو الجھن محسوس ہونے لگی۔ مسافروں کو فوری آکسیجن ماسک کی مدد لینی پری۔ اس وقت طیارہ 20000 فٹ کی بلندی پر تھا۔
مسافروں کو سکیورٹی کو مدنظر طیارے کو واپس دہلی کی جانب موڑا گیا۔کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایئر انڈیا کے مطابق اب جمعرات کو طیارہ بدل کر مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔ سبھی مسافروں کو رہنے اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اے آئی 121 دہلی سے فرینکفرٹ کی پرواز دوپہر 1.35 بجے روانہ ہوتی ہے۔