ETV Bharat / bharat

'تقسیم ہند تاریخ کی سب سے بڑی غلطی' - تقسیم ہند پر جیتندر سنگھ کا بیان

بی جے پی کے سینئر رہنما و مرکزی وزیر مملکت جیتندر سنگھ نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ 'اگر تقسیم ہند نہ ہوئی ہوتی، مسٔلہ جموں و کشمیر بھی وجود میں نہ آتا۔'

تقسیم ہند پر جیتندر سنگھ کا بیان
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 2:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:03 PM IST

اُن کے مطابق 'بھارت اور پاکسان کا الگ ہونا سب سے بڑی غلطی تھی۔'

وشو ہندو پرِشد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی بھی اس تقسم کے خلاف تھے اور پہلی یوم آزادی کے موقع پر دلبرداشتہ ہوکر بنگال چلے گئے تھے۔'

تقسیم ہند کے تعلق سے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور دفعہ 370 کو ہٹانے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت تقسیم نہ ہوا ہوتا تو کوئی بھی دفعہ 370 وجود میں نہ آتی اور نہ ہی اس کو ہٹانے کی ضرورت پیش آتی۔

جتیند سنگھ کے مطابق بھارت اور پاکستان کا تقسیم ہونا چند لوگوں کی خواہش تھی جب کہ اکثریت ہمیشہ اس فیصلے کے خلاف تھی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 'دو قومی نظریہ' جس کے سبب بھارت تقسیم ہوا، اسی دن ناکام ہوگیا تھا جب بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔

اس تقریب میں آر ایس ایس کے رہنما اندریش کُمار بھی موجود رہے۔

Intro:Body:

werwerwerwe

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.