ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ اجلاس دس دن بڑھانے کے آثار

مرکزی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے اراکین پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقوں میں آبی بحران کے مسائل کو نوٹ کرنے اور اس کے تدارک پر مشورے دینے کی اپیل کی ہے۔

پارلیمنٹ اجلاس دس دن بڑھانے کے آثار
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 2:32 AM IST

بیجےپی کے صدر امت شاہ نے اشارہ کیا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس دس دن کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے، تاکہ 25 سے زائد زیر التوا بل پاس کرائے جاسکیں۔

میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے کارگزار صدر جگت پرکاش نڈا، راجیہ سبھا میں بی جے پی کے رہنما تھاور چندگہلوت، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی وغیرہ بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں مرکزی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ہر کھیت اور ہر گھر میں جل پہنچانے کے حکومت کے عہد اور اس پر عمل درآمد ہونے کے روڈمیپ کے سلسلے میں ایک پیش کش کی۔

اس پیش کش میں ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی فراہمی کی صورت حال کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ جن ممالک میں پانی مکمل طور پر ختم ہو گیا تھا ان میں دوبارہ پانی کیسے لایا گیا ان کے تجربوں کی معلومات دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شیکھاوت نے اراکین پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقوں میں آبی بحران کے مسائل کو نوٹ کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مشورے دینے کی اپیل کی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.